ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عام عوام کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف مہیا کر نے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ افسروں کے ۔۔

دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،حکومتی ویژن کے مطابق سائلین کی شکایات پر بروقت عمل کروا یا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے دفتر میں کھلی کچہری میں پیش ہونیوالے سائلین کے مسائل سننے کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے سائلین کو فرداً فرداً سن کر ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے گئے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و یو سی سیکرٹریزکو ہدایات دی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں،عوام کے ساتھ اپنا طرز عمل مثبت رکھیں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں قانون کے نفاذ پر عمل درآمد یقینی بنائیں،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس بھی موجود تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں