مشتاق احمد اعوان کی کھلی کچہری محکموں کیخلاف شکایات سنیں

مشتاق احمد اعوان کی کھلی کچہری محکموں کیخلاف شکایات سنیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس جوہر آباد میں کھلی کچہری لگائی۔

انہوں نے کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کیے ۔زیادہ تر شکایات فیسکو، سوئی گیس، پوسٹ آفس،پاسپورٹ اورسی ایم اے لاہور کی تھیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں۔زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈ کروائے گئے اورسوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذار ا ن کو اقساط کرواکر دیں گئیں۔ اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب نے افسران کو ہدایات جاری کیں اور سائلین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیاجس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں