محکمہ خزانہ کا بلدیاتی اداروں میں آڈٹ پیراز کی عدم تکمیل پر اظہار تشویش

محکمہ خزانہ کا بلدیاتی اداروں میں آڈٹ  پیراز کی عدم تکمیل پر اظہار تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں آڈٹ پیراز کی عدم تکمیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان کو آگاہ کیا ہے۔۔۔

 کہ ضلعی اکاؤنٹس کمیٹی اور ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے آڈٹ پیرا جات مقامی افسران کی لا پرواہی کے باعث کئی ماہ سے زیر تکمیل ہیں،جس پر فوری طور پر ضلعی افسران ریکارڈ کی تکمیل کیلئے متعلقہ شعبوں کو پابند کریں اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں