ڈکیتی اور چوری کی 15وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے

ڈکیتی اور چوری کی 15وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی کے قریب تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر کاشف رضا سے نقدی و موبائل چھین کر لے گئے۔۔۔

71شمالی میں دو نامعلوم ا فراد نے چھپٹا مار کر محمد عرفان سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی ،50شمالی کے عار ف محمود،میانی کے لطیف،دھریمہ کے محمد نذیر،سیٹلائٹ ٹاؤن کے شعیب ارشد ،ادرحماں کے سیف اﷲ ،سلطان ٹاؤن کے محمد سرفراز،بکھووالہ کے محمد آصف کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،کولووال کے محمد جہانگیر کے زرعی فارم سے قیمتی سامان،بکھر بار کے محمد عثمان کا ٹریکٹر،کوٹ راجہ سے یاسر علی ،پھلروان سے شہباز احمد،105شمالی سے کامران حسین،47شمالی سے محمد نعیم کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں