سب انسپکٹر‘2کانسٹیبلوں کیخلاف خواتین پر تشدد کا مقدمہ درج

سب انسپکٹر‘2کانسٹیبلوں کیخلاف خواتین پر تشدد کا مقدمہ درج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق ایس ایچ او خوشاب سب انسپکٹرحبیب نواز اور2کانسٹیبلوں حا فظ قاسم اور حماد کیخلاف چادر اور چار دیوای کے تقدس کی پاما لی اور خواتین پر تشدد کے الزام میں مقدمہ در ج کر لیا گیا۔

 یہ مقدمہ محلہ بلو چانوالا خوشاب کے محمد شکیل کی مدعیت میں ایڈیشنل سیشن جج جوہر آباد کے حکم پر ہائی کورٹ سے ملزمان کی اپیل خارج ہونے کے بعد درج کیا گیا۔خوشاب کے محمد شکیل نے سید سبطین رضا شیرازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ایس ایچ او خوشاب حبیب نواز نے دوپولیس کانسٹیبلوں کے ہمرا ہ اس کے گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہلخانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا ہے جس پر فاضل عدالت نے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا تھا لیکن ملزمان ہائی کور ٹ چلے گئے جہاں مسٹڑجسٹس انوار الحق نے سمات کے بعد ملزمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ بر قرار رکھا اور ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں