گندم خریدیں ورنہ پنجاب جام کر دینگے ،کسان بچائو تحریک

 گندم خریدیں ورنہ پنجاب جام کر دینگے ،کسان بچائو تحریک

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )کسان بچاؤ تحریک پنجاب کے صدر سکندر حیات اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔۔۔

 یہ کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو پنجاب بھر کے کسان ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرکے پنجاب بھر کو جام کر دیں گے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان پڑھ کسانوں کو ڈیجیٹل ایپ میں الجھا کر ان کو معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے فوری طور پر باردانے کا اجراء کر کے گندم کی خریداری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں