گندم کی فصل تیار‘خریداری کیلئے اقدامات نہ کئے جاسکے

گندم کی فصل تیار‘خریداری کیلئے اقدامات نہ کئے جاسکے

دریاخان(نمائندہ دنیا )گندم کی فصل پک کر تیار کٹائی کا عمل شروع ہو چکا حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے اقدامات نہ ۔۔

اٹھائے جا سکے کاشتکاروں میں مایوسی پھیل گی محکمہ شماریات کے مطابق امسال ضلع بھکر میں چار لاکھ ستر ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے اور فی ایکڑ 15 بوری سے زائد پیداوار متوقع ہے اس طرح ستر لاکھ بوری سے زائد مجموعی پیداوار کے قوی امکانات ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق ابھی تک حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے لئے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے نہ ہی باردانہ جاری کرنے اور نہ ہی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور ٹارگٹ بھی مقرر نہ ہو سکا اس کے علاؤہ پورٹل بھی بحال نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں اضطراب پایا جاتا ہے کہ امسال کاشتکار مڈل مین کے ہاتھوں گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو گا جس سے محکمہ فوڈ اہلکاروں کا گٹھ جوڑ ہو گا کاشتکاروں نے فوری گندم خریداری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں