بھلوال اور گردونواح میں ژالہ باری ،تیزاور ہلکی بارش

 بھلوال اور گردونواح میں ژالہ باری ،تیزاور ہلکی بارش

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال اور گردونواح میں ژالہ باری کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار سرد ہو گیا ۔۔

صبح کے اوقات میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کو ملک کے مختلف علاقوں میں ابھی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر ملے جلے اثرات مرتب ہونگے اور اس کی کٹائی کے دن بھی بڑھیں گے عموماً پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہوجاتی ہے مگر ملک کے طول و عرض میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر کا امکان ہے کئی مقامات پر فصل کٹائی کیلئے تیار ہے مگر حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس کی کٹائی میں مشکلات ہیں۔گزشتہ روز ژالہ بای کے ساتھ موسلادھار بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں