عوام دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ، رانا ساجد علی

عوام دہشتگردی کیخلاف پاک فوج  کیساتھ کھڑی ہے ، رانا ساجد علی

بھلوال(نمائندہ دنیا)سیاسی سماجی شخصیت رانا ساجد علی نے کہا ہے کہ عوام دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔۔

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستانی فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن رد الفساد شروع کرکے انہیں ملک سے بھاگنے پر مجبور کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب ہمارے ازلی دشمن بھارت کو فوری جواب اس بات کی دلیل ہے کہ ہم دشمن کے گھر میں گھس کر بھی مارنے سے دریغ نہیں کرینگے دہشتگردوں کیخلاف جاری کاروائیوں میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جس پر عوام پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں