کندیاں و چشمہ کے مختلف علاقوں میں سپیشل سرچ آپریشن

کندیاں و چشمہ کے مختلف علاقوں میں سپیشل سرچ آپریشن

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر کندیاں و چشمہ کے مختلف علاقوں میں سپیشل سرچ آپریشن۔۔

 ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر موجودہ ملکی حالات اور حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ حالیہ تھریٹ الرٹس کے پیش نظر دہشت گردوں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات/ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ڈی ایس پی سرکل پپلاں ظفر اقبال کی سربراہی میں میانوالی پولیس کا تھانہ کندیاں کے مختلف علاقوں خانقاہ سراجیہ، شہبازیانوالہ، سعیدآباد، سیفن پل، کچہ کاہلوں، علووالی، چک نمبر 1ایم ایل، پاکستان اٹامک انرجی پلانٹس چشمہ کے گردونواح، افغان خیمہ بستیوں اور افغان ٹائپ چرواہے میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیادوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ کیا گیاسرچ آپریشن میں سرکل پپلاں کے تھانہ کندیاں، ہرنولی، پپلاں کی پولیس نفری، دریائی چیک پوسٹ کچہ پکہ موڑ، علووالی، موسیٰ والی کی نفری، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیاکسی بھی شرپسند یا ملک دشمن عناصر کو میانوالی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں