بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ادائیگی آسان بنائینگے ‘حاکم خان

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ادائیگی آسان بنائینگے ‘حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے وظائف اور ۔۔

رقوم کی ادائیگی کو ہر ممکن آسان بنایا جائے گا بدنظمی اور مبینہ طور پر ہونے والی ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی وہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں قائم ادائیگی سنٹر کے دورہ کے دوران مستحقین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ خواتین کو ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے 29 اپریل تک حلقہ پٹواریوں کی ڈیوٹی لگا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ادائیگی سنٹر میں اس وقت تین ڈیوائسز کام کر رہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی بد انتظامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا مستحقین کسی بھی شکایت کی صورت میں انہیں مطلع کریں بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ میں ہونے والے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں