اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نان شاپ‘ہوٹل مالکان سے ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نان شاپ‘ہوٹل مالکان سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا نے تحصیل میانوالی میں۔۔

 حکومتی نرخ کے مطابق روٹی و نا ن کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں تحصیل میانوالی میں موجود ہوٹلز مالکان، نان شاپ مالکان سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے روٹی و نان شاپ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 100گرام وزن روٹی 15 روپے میں جبکہ نان 120گرام وزن 20روپے میں فروخت کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ھوٹلز یا نان شاپ مالکان مہنگے داموں روٹی و نان فروخت کریں گا تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں