ٹیکسوں کے بغیر ملک نہیں چلتا ،عوام کو ریلیف دیں،شہری

ٹیکسوں کے بغیر ملک نہیں چلتا ،عوام کو ریلیف دیں،شہری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )بجٹ کی تیاری میں عوامی مفادات کو نظر انداز کیا گیا تو اس بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بجٹ ٹیکس فری پیش کرے اور عوام کو اس میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے ان خیا لات کا اظہار میاں برخوردار کلیار ،رانا عابد علی ،چوہدری محمد شفیق نے دنیا سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری کا احساس حکومت کو بھی کرنا چاہئے تاکہ برابری کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے بغیر کوئی ملک نہیں چلتا مگر ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں