شاہ پور کے 30غیر رجسٹرڈ سکولوں کی فہرست اے سی کے حوالے

 شاہ پور کے 30غیر رجسٹرڈ سکولوں کی فہرست اے سی کے حوالے

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن شاہ پور چوہدری محمد یار تُلہ نے تحصیل شاہ پور کے 30 غیر۔۔

 رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کاروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور کو فہرست مہیا کر دی ، انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں کو متعدد مرتبہ رجسٹریشن کروانے کیلئے ہدایت کی گئی مگر سکول مالکان جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ، سکول رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان سکولوں کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ویریفائی نہیں کیا جاتے جس کی وجہ سے بے شمار نوجوان نوکریوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں