چناب ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی ،دوبارہ پرانے روٹ کی طرز پر چلانے کی ہدایت

چناب ایکسپریس کے اوقات کار  میں تبدیلی ،دوبارہ پرانے روٹ  کی طرز پر چلانے کی ہدایت

بھلوال(نمائندہ دنیا) محکمہ ریلوے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے 15مئی سے سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے درمیان براستہ بھلوال’ پھلروان’ ملکوال’ منڈی بہاؤالدین ‘ لالہ موسیٰ چلنے والی چناب ایکسپریس کے۔۔۔

اوقات کار میں تبدیلی کرنے کیساتھ ساتھ اس کو دوبارہ پرانے روٹ کی طرز پر چلانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ، یہ ٹرین صبح4.30 سرگودھا سے روانہ ہوگی اور 9بجے لالہ موسیٰ پہنچے گی جہاں سے یہ ٹرین 10بجے روانہ ہوکر دن 2بجے دوبارہ سرگودھا آئیگی اور سرگودھا یہ ٹرین 3بجے لالہ موسیٰ کیلئے دوبارہ روانہ ہوگی اور پھر لالہ موسیٰ یہ ٹرین 7بجے سرگودھا کیلئے چلے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں