حکومت پنجاب کسانوں پر رحم کرے اورگندم کاایک ایک دانہ خریدے ،کسان ونگ کمرمشانی

حکومت پنجاب کسانوں پر رحم  کرے اورگندم کاایک ایک دانہ  خریدے ،کسان ونگ کمرمشانی

کمرمشانی (نامہ نگار )کسان ونگ کمرمشانی کے رضامحمد گاڑو ،خان زمان ،عمر خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت پنجاب کسانوں پر رحم کرے اورگندم کاایک ایک دانہ خریدے ۔۔۔

کسانوں نے قرض لیکر مہنگے داموں کھاد بیچ ہل اورڈیزل خرید کرگندم کی فصل کاشت کی ہے اورنااہل نگران حکومت نے لاکھوں ٹن امپورٹ کرکے کسانوں کامعاشی قتل کیاہے کسان بیچارے تین سے چار ہزار کاگھنٹہ فصل کو پانی لگاتے ہیں جب گند م کی فصل تیار ہوئی تو اس کاایک تو ریٹ انہتائی کم مقرر کیاگیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں