مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت‘آر پی او کا چھان بین کا حکم

مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت‘آر پی او کا چھان بین کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او شارق کمال صدیقی نے مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت ،احتجاج کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی فرحان اسلم کو معاملات کی چھان بین کا ٹاسک دیدیا۔۔۔

 جنہوں نے تھانہ ساہیوال پولیس کے دریافت کنندہ تفتیشی افسر درخواست گزار کوثر بی بی کے ساتھ حیدر علی کے گھر جاکر دریافت کیا،جبکہ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق حیدر علی کے والد علی محمد جوکہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھا اور ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہو چکی تھی جن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور انکو ہسپتال منتقل کیا گیا متوفی کو ہارٹ ایٹک ہوا جس سے ہسپتال پہنچ کر اس کی موت واقع ہوئی، پولیس تشدد کا رنگ دینا حقائق کے برعکس ہے لواحقین کی دادرسی کے لیے انکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت ڈکلیئر ہونے پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں