راہزنی،ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

راہزنی،ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ  رکھنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)راہزنی،ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والا 3رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا، ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی، فیصل اور مدفر شامل ہیں جنہیں سلانوالی تھانہ کی پولیس نے کئی روز کی ریکی کے بعد گرفتار کیا۔۔

 اور انکے قبضہ سے 5لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل 30بور بھی برآمد ہو چکا ہے ،مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں