سکیورٹی خدشات ،ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144نافذ کر دی

 سکیورٹی خدشات ،ڈپٹی کمشنر  نے دفعہ 144نافذ کر دی

کندیاں(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے ضلع بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا حکم نامہ جاری کردیاہے ۔۔

حکم نامہ کے تحت 5یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، ریلی، جلوس نکالنے ، پبلک مقامات پر کارنر میٹنگ اور تقاریر کرنے ،کسی بھی فرقہ، پارٹی اور گروپ کیخلاف نعرے لگانے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو کر2 مئی 2024 تک لاگو ر ہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں