پاکستان رواداری اور اخوت کا مظہر ملک ہے :صوبائی وزرا

پاکستان رواداری اور اخوت کا مظہر ملک ہے :صوبائی وزرا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باہمی رواداری اور اخوت کا مظہر ملک ہے۔

 اور اس دورہ کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جہاں ہر مذہب کے پیروکاروں کو عزت دی جاتی ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تاریخی عمارات کی تزئین وبحالی کے ساتھ ساتھ اس ورثے کو محفوظ بھی کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا سکول بنانا چاہتے ہیں جس میں سکھ اور مسلمان برادری اکٹھی تعلیم حاصل کرے جس سے باہم رواداری کو فروغ ملے ۔سکولوں میں اساتذہ کی بہت زیادہ کمی ہے گزشتہ چھ سال سے ایک بھی استاد بھرتی نہیں کیا گیا اور اب ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کی دستیابی کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے ۔

 

 

وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن پڑھا لکھا اور معیاری تعلیم کا حامل پنجاب ہے ۔ کسی صورت بھی سکولوں میں قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کو فوری ہٹا کر انکی جگہ خوبصورت ماڈلز بنائے جائینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں