ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کا دورہ نورپو ر تھل،سکول کو سنگ بنیاد رکھا

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کا دورہ نورپو ر تھل،سکول کو سنگ بنیاد رکھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کا دورہ نورپو ر تھل۔ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کی نئی بلڈ نگ کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے گزشتہ روز ڈی پی ایس سکول میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے ۔تقر یب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)احمد صہیب کے علاوہ سکول کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس سکول کی نئی بلڈ نگ کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈ ی پی ایس سکول کی نئی بلڈنگ کے قیام کا مقصد طا لب علموں کیلئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے ۔اس مو قع پرسکول کے بچوں کی جانب سے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے ۔شر کا نے اساتذہ اور بچوں کی پر فارمس کوخوب سراہا۔ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی (جی) نے شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)احمد صہیب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور تھل کا بھی وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں