کندیاں:ناقص گھی اور تیل سے تیار پکوڑوں کی فروخت

کندیاں:ناقص گھی اور تیل سے تیار پکوڑوں کی فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور اس کے قرب جوار میں ناقص غیر میعار ی گھی اور تیل سے پکوڑوں سموسوں کے سرعام فروخت جاری۔۔

 شہر یوں کا ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،کندیاں شہر بھر کی گلی محلوں چوکوں چوہراہوں پر پکوڑے سموسے فروخت کرنے والوں نے ٹھیلے سجالیے ہیں ہوٹلوں اور سموسے پکوڑوں کی دوکانوں پر ناقص تیل، گھی استمال کیا جارہا ہے بلا خوف و خطر ناقص و غیر معیاری فوڈ آئیٹم فروخت کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کیا جارہا ہے شہریوں نے چیئرمین فوڈاتھارٹی پنجاب، اور ڈپٹی کمشنر میانوالی ،اے سی پپلاں سے مطالبہ کیاہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو ناقص و غیر معیاری پکوڑے سموسے اور دیگر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری اوربھرپور کارروائی کرنے کاپابندکیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں