کینال کالونی کے رہا ئشی کوارٹر ٹوٹ پھوٹ کاشکار

کینال کالونی کے رہا ئشی کوارٹر ٹوٹ پھوٹ کاشکار

کندیاں(نمائندہ دنیا)کینال کالونی کے رہا ئشی کوارٹر ٹوٹ پھوٹ کاشکار کالونی کی باونڈری وال کی اینٹیں بھی چور اٹھالے گئے آوارہ جانور آزادی کیساتھ ہریالی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔۔

 اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ ، انگریز دور میں تعمیر کی گئی خوبصورت کینال کالونی کے کوارٹر بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو گئے کالونی کی باونڈری وال کی اینٹیں بھی چور اٹھا لے گئے باونڈری وال ناہونے کیوجہ سے لوگوں کے مویشی کالونی میں زیرکاشت فصل اور درختوں کو نقصان پہنچارہے ہیں صحافیوں نے ایس ڈی او محکمہ انہار سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے محکمہ کو فنڈ فراہمی کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے جونہی فنڈ فراہم ہوئے دوبارہ کالونی میں آپ کو خوبصورتی نظر آ ئے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں