میانوالی پو لیس کی کا رروائی 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآ مد

میانوالی پو لیس کی کا رروائی  2ملزم گرفتار، اسلحہ برآ مد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، 2ملزم گرفتار، رائفل 44بور، بندوق 12بور برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے ۔۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسد اقبال خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ حسنین انور سکنہ محلہ یاروخیل سے رائفل 44 بور، نعیم اقبال سکنہ محلہ رمضان آباد سے بندوق 12 بور برآمد کی۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملز موں کو حراست میں لیکر تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں