ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں سکیورٹی کا نظام درہم برہم

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں سکیورٹی کا نظام درہم برہم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سکیورٹی اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں سیکورٹی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔۔

 ہسپتال انتظامیہ میہ خاموش تماشائی ،ہسپتال میں زیر علاج مریض ، انکے تیمار دار اور ہسپتال کا میڈیکل پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف عدم تحفظ کا شکار ہسپتال کی سکیورٹی موثر بنانے کا مطالبہ ،یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ہسپتال میں تعینات کے مر دو خواتین اہل کار مسلسل ساڑھے تین مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجا ہڑتال پر چلے گئے ،ان کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے ، سیکورٹی ا ہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں مکمل تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جاتے وہ کام پر واپس نہیں جائیں گے لیکن ابھی تک انکی شنوائی نہیں ہوئی اور ہسپتال انتظامیہ مسلسل سرد مہری کا اظہار کر رہی ہے متاثرین کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شدید رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں ہیں مردو خواتین سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا کہ ان کی 15 یوم کی تنخواہیں گی بی سکیورٹی ک،پنی اور 3ماہ کی تنخواہیں موجودہ سکیورٹی کمپنی فائر وار کے ذمہ واجب الادا ہیں،، سکیورٹی کمپنی فائر وار کو ٹھیکہ دیتے وقت ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمیں تمام واجبات اور تنخواہوں کی ہر ماہ با قاعدگی سے ادائیگی کی لقین دہانی کرائی گئی لیکن انہیں عیدا لفطر بھی تنخواہوں کی مد میں ایک پائی تک ادا نہیں کی گئی اب تین ماہ گزرنے کے باوجودتنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال انتظامیہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں