ملکی استحکام کیلئے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چا ہیے :عدیل ارائیں

 ملکی استحکام کیلئے قدرتی وسائل سے  فائدہ اٹھانا چا ہیے :عدیل ارائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معروف سیاسی وسماجی رہنماء چو دھر ی عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے ہمیں دوسرے ممالک پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔۔

اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اور یہاں پر دنیا کے بہترین خزانے سرزمین پاکستان میں چھپے ہیں جنہیں تلاش کرکے ہم معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں ہمیں آئندہ کسی بھی غیر ملکی کی جنگ نہیں لڑنی چاہیئے ہمیں متحد ہوکر دنیا کو بتانا ہے کہ مسلمان ایک ہیں اور پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر ملک پر برا وقت آیا تو ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں