ناقص کارگردگی ، ایک مجسٹریٹ سرینڈر ، 4 اسٹنٹ کمشنروں سمیت 9پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ

ناقص  کارگردگی  ،  ایک  مجسٹریٹ  سرینڈر  ،  4 اسٹنٹ  کمشنروں  سمیت  9پرائس  کنٹرول  مجسٹریٹس  کو  وارننگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے پرائس کنٹرول میں انتہائی ناقص کارکردگی پر ایک مجسٹریٹ کو سرینڈر اور 4 اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 9 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ۔۔

کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ ہفتہ کے روز اپنے کانفرنس روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر سرگودہا محسن صلاح الدین ، اے سی جی ، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسروں کے علاوہ خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں سمیت دیگر متعلقہ افسر وں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے چاروں اضلاع میں 2مختلف برانڈ کے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو متعلقہ افسر اور ڈیلرز سے مل کرقیمتیں کم کرنے کے بعد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔ کمشنر نے دالوں کی طلب و رسد اور قیمتوں کو بھی مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں