کدھی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

کدھی کے علاقہ میں  پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بیک اپ ٹینک اور ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ۔۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر رسپانس کیا اور ایریا کو کوآرڈن آف کرتے ہوئے فائرفائنگ کا عمل شروع کر دیا اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے اس کے لیے کولنگ کا عمل دہرایا گیا آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں