ملک اس وقت انتہائی خطرناک حالات سے دوچار :محمد احمد لدھیانوی

 ملک اس وقت انتہائی خطرناک  حالات سے دوچار :محمد احمد لدھیانوی

بھیرہ(نامہ نگار)سنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے ۔۔

کہ ملک اس وقت انتہائی خطرناک حالات سے دوچار ہے حالیہ انتخابات ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھا کوئی بھی شخص سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں الیکشن کرانے والی قوتوں کو چاہیے کہ وہ جنرل ضیا الحق مرحوم کی طرز پر مجلس شوریٰ بنا لیں تاکہ قوم کا وقت اور پیسہ برباد نہ ہو وہ ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چودھری خالد ارائیں اور سنی علما کونسل کے قاری محمد حنیف کے بھائیوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد بھیرہ پریس رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمد اشرف طاہر قاری مطیع اﷲ سعیدی علامہ عبدالروف راشدی قاری محمد اکرم عثمانی و دیگر بھی موجود تھے علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم 76 سال سے ملک میں سودی نظام کو ختم نہیں کر سکے ۔

 

 

 

معاشی طور پر ملک انتہائی کمزور ہو رہا ہے جب تک ملک میں قران و سنت کے نظام کا احیا نہیں ہو گا ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں