ڈپٹی کمشنر میانوالی کا اجلاس ،کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا اجلاس ،کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت گذشتہ روز پنجاب ہیو من کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی صفدر خان نیازی، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکر ام اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک طارق عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ہو من کیپٹل انویسمنٹ پروگرام کے تحت چلنے والے آغوش اور ارلی چائلڈ ھوڈ پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر فوکل پرسن صفدر نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ارلی چائلڈ ہڈ پروگرام کے تحت ضلع میانوالی پہلے 282 سکول شامل تھے جبکہ مزید 52 سکولوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 334 سکول اس پروگرام میں شامل ہو جا چکے ہیں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں بچوں کے داخلہ کیلئے انرولمنٹ کے سلسلہ میں کیمونٹی سیشن منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ سکول میں کچی کلاس کے بچوں کے داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انھوں نے بتایا کہ آغوش پروگرام کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کوامدادی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مختلف بنیادی مراکز صحت پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب ہو من کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں