قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘10سال قید‘10لاکھ جرمانہ
بھیرہ(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ چو دھری نذیر احمد نے قتل کے ملزم ثقلین کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔۔
، بتایا گیا ہے کہ ثقلین نے یکم جون 2020 میں من ویس ڈیرہ سے گھر چک صاحب خان جانے والے عرفان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا مقدمہ کے دیگر ملزمان مفرور ہیں مجرم کو زیر دفعہ 324 ت پ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا بھی دی گئی ہے ۔