واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جوہرآباد کی عظیم الشان ریلی

 واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جوہرآباد کی عظیم الشان ریلی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جوہرآباد کے عہدیداروں ،کارکنوں و دیگر مزدور یونین کے کارکنوں نے عظیم الشان ریلی نکالی ریلی فیسکو سب ڈویژن رورل جوہرآباد سے شروع ہوئی۔۔۔

 اور شرکا نے جہاز چوک جوہرآباد پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور کی زندگی کو آسان بنایا جائے ، آئے روز گھریلو اشیا خوردونوش کی قیمت میں بے حد اضافہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی ہونے کے باعث غریب طبقہ کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ یہاں تک غریب طبقہ کے مزدور لوگ علاج معالجہ کروانے کی بھی سقط نہیں رکھتے احتجاجی شرکا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہا اچھی تعلیم ہمارے بچوں کا حق ہے ، فیکٹری مالکان کا مزدورں کے انتہائی ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے نہ تو آور ٹائم کی اجرت ہے نہ اتوار کی چھٹی ہے ،فیسکو واپڈا میں پچھلے کئی سالوں سے کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی جو کہ واپڈا کے ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جسکی وجہ سے شارٹیج آف سٹاف ہے ۔ عید الفطر پہ سالانہ بونس سے بھی فیسکو ملازمین کو محروم رکھا گیا۔ آئے روز لائن مین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ افسران بالا اپنا قبلہ درست کریں۔ علاوہ ازیں واپڈا کے ملازم نے فیسکو کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی تکمیل کسی صورت ممکن نہیں ہونے دیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں