مرغوں کی لڑائی پر جوا ،پولیس کا چھاپہ،جواری فرار

مرغوں کی لڑائی پر جوا ،پولیس کا چھاپہ،جواری فرار

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مرغوں کی لڑائی پر جواء کروانے والوں پر پولیس کا ریڈ ،ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔۔

ملزمان کی موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع چک سلیمان میں ڈیرہ ریاض کھوکھرکے قریب ملزمان جوا لگا کر مرغوں کی لڑائی کروا رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان پر ریڈ کیا، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان مرغے اُٹھا کر موقع سے بھاگ جانے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع سے ملزمان کی 8عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر قمار بازی ایکٹ کے تحت 25سے زائد ملزمان کے خلاف تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں