صنعت زار ‘بیداری اور تحفظ مرکز میں ڈرائیونگ سکھانے کا معاہدہ

صنعت زار ‘بیداری اور تحفظ مرکز میں ڈرائیونگ سکھانے کا معاہدہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خواتین اور لڑکیوں کو کار ڈرائیونگ اور بائیک رائیڈنگ سکلز کی ٹریننگ کیلئے بیداری ، صنعت زار اور تحفظ مرکز کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا۔ تقریب صنعت زار آفس میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر بیداری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عنبرین نے کہاکہ خواتین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے انہیں مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ صنعت زار کی انچارج ام فروا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سیکھنے سے لڑکیوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور کالج ، یونیورسٹی ، جاب و کاروبار کیلئے انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہوگی۔ تحفظ مرکز کی انچارج میڈم فرحت نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ صنعت زار اور بیداری کے ساتھ مل کر خوشاب کی خواتین کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے اور آئی جی پنجاب و ڈی پی او خوشاب کے وژن کے مطابق خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے ۔ ایم او یو کے مطابق ابتدائی طور پر 30 خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ کرائی جائیگی جس کیلئے داخلہ صنعت زار میں ہوگا اور انسٹرکٹر پنجاب پولیس کی طرف سے ہوگا جبکہ بیداری داخلے کیلئے آگاہی مہم چلائے گی۔ ڈرائیونگ کلاسز کا آغاز 15 مئی سے ہوگا۔ ایم او یو سائن کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر امتیاز مانگٹ ، ملک غضنفروڈھل ،ایم نوردین اور قدسیہ نصیر نے شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں