نکاسی آب کیلئے تعمیر نا لہ دونوں اطراف سے بند،ٹھیکیدارفرار

نکاسی آب کیلئے تعمیر نا لہ دونوں اطراف سے بند،ٹھیکیدارفرار

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی نمل چکڑالہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ستھرا پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے بن حافظ جی اڈا میانوالی تلہ گنگ روڈ کے ساتھ نکاسی آب کے لیے تعمیر کیا جانے۔۔۔

والا نالا دونوں اطراف سے بند کر کے ٹھکیدار رفو چکر ہو گیا جسکی وجہ سے نالہ میں گندا پانی اور گندگی جمع ہو گئی ہے آس پاس کے دوکاندار اور خریدو فروخت کیلئے آنے جانیوالے شہریوں کے لیے درد سر بن گیا نالا میں موجود گندگی اور بدبو سے تاجر اور شہری پریشان تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اس گندگی اور بدبو کی وجہ سے یہاں بیٹھا بھی نہیں جاتا نالے کی وجہ سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی لاحق ہے متعدد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں لہذا افسران بالا ڈی سی میانوالی سی ای او ہیلتھ اسکا فوری نوٹس لیں اس مسئلے کا فوری حل کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس جیسے موزی مرض سے بچا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں