رورل ہیلتھ سنٹر پر سپشلسٹ ڈاکٹرز‘پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی

 رورل ہیلتھ سنٹر پر سپشلسٹ ڈاکٹرز‘پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر پر سپشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔۔۔

شہریوں کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیواسپتال کے دھکے کھانے پڑتے ہیں رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں میں ایک طرف علاج معالجہ کی سہولتیں ناپید ہیں رورل ہیلتھ سنٹر کا نظام درہم برہم ہے شہریوں نے بتایا کہ انہیں ادویات کے حصول اور علاج میں دشواریوں کا سامنا ہے رورل ہیلتھ سنٹر کا عملہ مریضوں کو یہ کہہ کر ٹرخا دیتا ہے کہ یہاں پر آپ کی بیماری کا سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں ہے اس وجہ سے مریضوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی ریفر کردیا جاتا ہے جس وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے علاوہ ازیں ہسپتال میں علاج معالجہ،تشخیصی ٹیسٹس، ادویات کا شدید فقدان ہے جسکی وجہ سے شہری پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیکر کندیاں آرآیچ سی پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں