ناقص گھی اورکوکنگ آئل کی فروخت دھڑلے سے جاری

ناقص گھی اورکوکنگ آئل کی  فروخت دھڑلے سے جاری

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں اور گردونواح میں ناقص گھی اورکوکنگ آئل کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے شہری ان کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی ان معاملات سے بے خبر صرف دفتروں تک محدود بتایا گیا ہے۔۔۔

 کہ کندیاں اور گردونواح میں متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے انسانی صحت کیلئے مضر صحت قرار دیے جانیوالے گھی،آئل سرعام فروخت کیا جارہا ہے ۔ جبکہ سادہ لوح شہری دوسری کمپنیوں کے گھی آئل کی نسبت سستے ہونے کیوجہ سے لاعلمی میں ناقص گھی کوکنگ آئل خرید کر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی ان ناقص اور غیر معیاری گھی آئل کی سرعام فروختگی سے مکمل طور پر باخبر ہونے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہورہی ہے شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں