میگا منصوبے ختم کئے گئے تو شدید ردعمل آئیگا،ملک احمد بھچر

میگا منصوبے ختم کئے گئے تو شدید ردعمل آئیگا،ملک احمد بھچر

کندیاں(نمائندہ دنیا )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و چیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری سابقہ پنجاب حکومت کی طرف سے تحصیل پپلاں کے دیرینہ عوامی مطالبہ پر تاریخی شیرشاہ سوری روڈ کی۔۔۔

بحالی اور تحصیل بھر کے عوام کو سی پیک تک رسا ئی اورسفری تکالیف کے ازالے کے لئے علووالی تاچشمہ ڈیرہ روڈ تک سڑک کی منظوری کے میگا منصوبے کو پنجاب حکومت کی طرف سے ختم کرنے بارے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ہم فارم 47 والی اس جعلی اورٹک ٹاکر حکومت کے گھناونے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ پوری تحصیل پپلاں کے عوام کواضطراب اورمایوسی کا شکارکرنے کا پروگرام ہو گا،انہوں نے کہا کہ تحصیل پپلاں سمیت پورے علاقہ کی ترقی کے ضامن اس منصوبے کو اگرکروڑوں روپے خرچ ہونے کے بعد موجودہ پنجاب حکومت نے اسے ختم کرنے کی کوشش کی تو اس پر عوام کا شدید ردعمل آئے ئے گا، ہم اپنے ضلع کے عوام کے ساتھ ہیں اورپنجاب اسمبلی کے اندر بھی اور باہر بھی اس مسلہ کو اٹھایں گے اور شدید احتجاج بھی کریں گے گزشتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے پہلے غریب کسانوں سے گندم نہ خرید کر کسان دشمنی کامظاہرہ کیا ہے جس پر کسان سراپااحتجاج ہیں بجلی گیس تیل کھاد دن بدن مہنگی ہورہی ہے ٹک ٹاک پر چلنے والی حکومت پنجاب کی طرف سے نت نی اورعجیب عوام دشمن پالیسیاں سامنے آرہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب اکتالیس کروڑ کے علووالی تاچشمہ سی پیک تک رسای کے اس اہم اور میگا منصوبہ کی تعمیر کے کام کو فوری شروع کروا نے کے لیے بھر پور کوشش کرینگے تاکہ اسے جلد مکمل کیا جاسکے ہمارے دور.حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو روکا جارہا ہے ان منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈزکے اجراء کے سلسلہ میں ہر سطح پر کوشش جاری رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں