دارالامان سے 2خواتین کا مبینہ اغوا‘دونوں شفٹوں کا عملہ معطل

دارالامان سے 2خواتین کا مبینہ اغوا‘دونوں شفٹوں کا عملہ معطل

میانوالی (نامہ نگار ) دارالا مان سے دو خواتین کومبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ، سپرنٹنڈنٹ شیلٹر ہوم دارالا مان ثمینہ راجہ کی درخواست پر تھانہ سٹی میانوالی میں محمد شاہد ،محمد ندیم ،نسیم بی بی مقیم دارالامان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔

ایف آ ئی آر کے مطابق محمد شاہد اور محمد نسیم نے نسیم بی بی کی مدد سے دارالامان میں مقیم صدف فریال ،طاہرہ پروین کو دارالا مان کی حدود سے اغوا کر لیا ،سیکرٹری کی ہدایت پر ڈویژنل انچارج نے غفلت اور کوتاہی کے مرتکب دارالامان میانوالی کا دونوں شفٹوں کا تمام سٹاف معطل کر دیا اور انکواری شروع کر دی ہے ،پولیس نے ملز موں کی گرفتاری اور خواتین کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں