9ویں اور 10ویں کے 5لاپتہ طالبعلم پولیس نے ڈھونڈ نکالے ،ورثا کے حوالے

9ویں اور 10ویں کے  5لاپتہ طالبعلم پولیس نے  ڈھونڈ نکالے ،ورثا کے حوالے

کمرمشانی (نامہ نگار)میانوالی پولیس تھانہ مکڑوال نے وانڈھا حیدرانوالہ کے رہائشی 5کمسن لڑکوں کو تلاش کرکے ان کے ورثا کے حوالے کیا۔

تھانہ مکڑوال پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ وانڈھا حیدرانوالہ کے رہائشی 5کمسن لڑکے فرحان خان ، ارباز خان ، فہیم خان ، فرہاد ، ارحم خان جو نویں اور دسویں کلاس کے طالبعلم ہیں گھر سے کھیتوں کی طرف گئے ہیں اور شام تک واپس نہیں آئے ۔ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان نے 5بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل محمد اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر عبد الصمد اور انکی ٹیم کو بچہ کے ورثا کو تلاش کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔ تھانہ مکڑوال پولیس نے لڑکوں کی تلاش کیلئے علاقے میں اعلان کروائے اور سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرائیں اور ان کو تلاش کرکے انکے ورثا کے حوالے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں