محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام ایل پی جی ڈیلرز کی تربیتی ورکشاپ

محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے  زیر اہتمام ایل پی جی ڈیلرز  کی تربیتی ورکشاپ

میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی و ڈپٹی کمشنر میانوالی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام ایل پی جی ڈیلرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے انسٹرکٹر سول ڈیفنس بلال فاروق نے کہا کہ ایل پی جی کی ریفلنگ غیر قانونی ہے جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ۔ ورکشاپ میں تمام ایل پی جی ڈیلرز کو آگ بجھانے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تربیت حسن عمران خان چیف انسٹرکٹر و محمد بلال فاروق انسٹرکٹر سول ڈیفنس نے دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں