تحریک متاثرین چشمہ بیراج کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

تحریک متاثرین چشمہ بیراج کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) چشمہ بیراج کی تعمیر نو کیلئے 80 کی دہا ئی میں زرعی زمینوں کی قربانیاں دینے والے سینکڑوں افراد بیوروکریسی کے ظلم کا شکار،چیئرمین تحریک متاثرین چشمہ بیراج ملک شریف کلو و دیگر کا۔۔۔

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، تفصیلات تحریک متاثرین چشمہ بیراج کے چیئرمین ملک شریف کلو کی قیادت میں کشمیر پارک میانوالی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااس پرامن مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک شریف کلو ،دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ 80 کی دہا ئی میں چشمہ بیراج کی تعمیر نو کے لئے بحق سرکار دی جانے والی عوام الناس کی زرعی زمینوں کے متبادل کے طور پر ضلع بھکر میں تھل کے علاقہ میں بنجر اور غیر آباد زمینوں کی الاٹمنٹ کی گئی ،آلاٹیوں نے تھل کے 24 سے زائد غیر آباد اور بنجر چکوک کی زمینوں کو سخت محنت اور جدوجہد کے بعد قابل کاشت بنایا عرصہ دراز سے ان زمینوں کے مالکان حقوق کی الاٹمنٹ کے سلسلہ سے الاٹیوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بھکر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الاٹیوں کو زمینوں کے مالکان حقوق کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں اور فی کس الاٹی سے مالکان حقوق کی مد میں پانچ سے سات لاکھ بطور رشوت طلب کی جارہی ہے ،رشوت نا دینے والے الاٹی کا رقبہ کسی دوسرے فریق کو منتقل کردیا جاتا ہے جو سراسر ناانصافی کے مترادف ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں