یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں  ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کی جانب سے \\\'\\\'میڈیا اسکل بوٹ کیمپ: کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ\\\'\\\' ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں میڈیا پریکٹیشنر نفاست خان اور نجی شعبہ سے وابستہ ویڈیو ایڈیٹر علی حیدر نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کو تحریر نویسی، ویڈیو گرافی اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ میں یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بنیادی ٹیلیویژن پروڈکشن کی تربیت حاصل کی، جو انہیں ٹی وی پروگرامز کی تخلیق میں مدد فراہم کرے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں