ڈی سی آفس لان میں عوامی ریو نیو خدمت کچہری کا انعقاد

 ڈی سی آفس لان میں عوامی ریو نیو خدمت کچہری کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی ڈی سی آفس کے لان میں عوامی ریو نیو خدمت کچہری کا انعقاد ۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا نے خدمت کچہری میں لوگوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل سنے ۔

 اس موقع پر تحصیلدار میانوالی عارف انجم ، نائب تحصیلدار کر یم نواز کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران اور ریو نیو عملہ نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریو نیو خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکا مات جاری کئے ۔ ریو نیو خدمت کچہری میں لوگوں نے فرد جائیدادکے حصول ، انتقالات ، حد براری ، رجسٹری اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق درخواستیں پیش کیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خدمت کچہری میں پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیئے اورمتعدد ررخواستوں پر متعلقہ عملہ کو جلد رپورٹس پیش کر نے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انھوں نے ریو نیو افسران اور عملہ کوہدایت کی کہ ریو نیو ریکوری میں تیزی لائی جا ئے اور سرکاری واجبات کی وصولیوں کو بروقت یقینی بنا یا جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں