عملے کا عدم تعاون ، سہولیات کی کمی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز مسائلستان بن گئے

عملے   کا    عدم    تعاون   ،   سہولیات    کی   کمی     ،     بینظیر   انکم   سپورٹ    پروگرام   کے    سینٹرز   مسائلستان   بن   گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی او ر عملے کے عدم تعاون کے باعث بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے بنائے گئے سنٹرزمسائل کی آماجگاہ بن کر رہ گئے جبکہ آنیوالے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

 تفصیل کے مطابق مستحق افراد اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن کیلئے سرگودھا میں تحصیل سطح پر خصوصی سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں عملے کی قلت ،دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث سائلین کی ایک بڑی تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خوار ہو کر رہ گئے ہیں، بالخصوص گرمی کے حالات میں ان کیلئے سائے تک کا بندوبست نہیں اور نہ ہی بیٹھنے کیلئے جگہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ تیکنکی مسائل نے بھی سائلین کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ، بالخصوص سرگودھا تحصیل کے سینٹرپر صبح سے شام تک خواتین کا رش جبکہ افسران و ملازمین کمرے بند کر کے مصروف عمل رہتے ہیں،تکنیکی مسائل کے حل میں رکاوٹوں کی وجہ سے سینکڑوں مستحقین کو رقوم ادا نہیں ہو رہیں،جس پر وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ ا کثریت کا کہنا ہے کہ وہ کئی کئی روز سے چکر لگا رہے ہیں مگر مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے ان کے کیسز مسلسل التواء کا شکا ر ہیں، جبکہ عام حالت میں بھی ایک رجسٹریشن کروانے کیلئے صبح سے شام تک لائن میں لگنا پڑتا ہے جبکہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت صورتحال کو گھمبیر بنا رہی انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں