بھٹہ مالکان کا مزدوروں کو مقررہ اجرت دینے سے انکار

بھٹہ    مالکان    کا    مزدوروں    کو   مقررہ    اجرت   دینے   سے   انکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے بھٹہ مالکان نے مزدوروں کو مقررہ اجرت دینے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔

سرگودھا میں اکثر بھٹہ مالکان کی طرف سے مزدوروں کو مقررہ اجرت دلوانے اور سوشل سکیورٹی کے واجبات کی وصولی کا عمل چیلنج بن کر رہ گیا ہے جس سے مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت کے واضح احکامات کے باوجود اکثر دیہی علاقوں میں بھٹہ مالکان اب بھی من مانیاں کر تے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، بھاری واجبات سوشل سکیورٹی کی مد میں روکے گئے اسی طرح مزدوروں کومقررہ اجرت دلوانے کے سلسلہ میں بھی ضلعی ویجی لینس کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں، جس کے باعث ایک طرف مزدور مسلسل استحصال کا شکار ہیں وہاں حکومتی احکامات پر عملدرآمد مقامی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن کر رہ گیا ہے ، مزدوروں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں