کم عمر ، بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو سڑک پر نہ آ نے دیں:ڈاکٹر بلال

 کم عمر ، بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو  سڑک پر نہ آ نے دیں:ڈاکٹر بلال

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلال ایوب خان نے کہا ہے کہ سڑکوں پہ آئے روز کے حادثات و اموات ٹریفک قوانین پہ عمل درآمد نہ ہونے۔۔

 اور تیز رفتاری سے ہی ہو رہی ہیں اور ان اموات کی زیادہ تعداد چھوٹی عمر کے بغیر لائسنس و بغیر ہیلمٹ کے بائیک ڈرائیوروں کی ہے روڈ پر گرنے سے انہیں سر پر چوٹ لگنے سے ہیڈ انجری ہوتی ہے جس کا یہاں ضلع میں موقعہ پر مکمل علاج نہیں ہوتا اور نہ ہی یہاں سرکاری سطح پر نیورو سرجن موجود ہیں مجبوری میں ایسے لوگ پنڈی ریفر ہوتے ہیں اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں یہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ اور پھر انکی میت ہی گھر واپس آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس چھوٹی عمر کے بائیک سواروں اور تیز رفتار کار بس ڈرائیوروں کو سڑکوں پر آنے ہی نہ دیا جائے۔انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں اور چھوٹی عمر کے ڈرائیوروں کے والدین پر بھی مقدمات قائم کئے جائیں تاکہ پھر وہ بچوں کو نہ بائیک گاڑی دیں اور نہ ہی روڈ پہ چڑھنے دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں