ایپکا کی کال پر ہڑتال ،دفاتر کی تالہ بندی ، کام ٹھپ

 ایپکا کی کال پر ہڑتال ،دفاتر کی تالہ بندی ، کام ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر اﷲ خان کی کال پرسرگودھا سمیت ریجن بھر کے تمام محکمہ جات میں سرکاری ملازمین نے بھر پور ہڑتال کی، دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی وجہ سے سرکاری کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔۔۔

اور سائلین کی ایک بڑی تعداد کوشدید گرمی میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، سرگودھا کے تمام ڈویژنل عہدیداران اور محکمہ جات کے صدور جنرل سیکرٹریز ودیگر عہدیداران کا مشترکہ اجلاس دفتر ڈائریکٹر زراعت توسیع جیل روڈ سرگودھا کے میٹنگ ہال میں ڈویژنل صدر محمد پرویز اختر چوہدری کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اختر چودھری،ملک محمد اشفاق سرور اعوان ،ملک منور اقبال ،چودھری خرم شہزاد ،چوہدری جمشید الحسن جھکڑ ،رانا محمد حنیف ،عبدالروف بھٹی ،چودھری سہیل سکندر ،چوہدری غلام مصطفے پنجوتھ چودھری شاہد اقبال ڈوگر ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے پینشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کسی قسم کی کوئی کمی کسی صورت قبول نہیں ہوگی تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے پے سکیل اور الاونسسز دئیے جائیں تنخواہوں میں مہنگائی سے تناسب سے اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ نئے پے سکیل پر 60فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دیا جائے میڈیکل الاونس کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے جس میں ڈاکٹر کی فیس چیک اپ ٹیسٹ آپریشن ودیگر سہولیات میسر ہوں کنوینس الاؤنس روزانہ کم از کم ایک لیٹر پٹرول کے مساوی رقم فراہم کی جائے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے 15مئی کو پنجاب کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں