ڈاکو شہریوں سے 1لاکھ روپے، 8موبائل فون چھین کر فرار

ڈاکو شہریوں سے 1لاکھ روپے، 8موبائل فون چھین کر فرار

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں، 14موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ ٹیکسلا کی حدود سے اکرم اور روات کی حدود سے فرہاد حیدر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

رتہ امرال پولیس کو سفیان نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے کہ دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 6موبائل فونز، 71ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ وارث خان پولیس کو خرم شہزاد نے بتایا کہ اسلحہ کی نوک پر 2موبائل فون، 30ہزار روپے چھین لئے گئے۔ نیوٹاؤن پولیس کو دانیال نے بتایا کہ گھر سے 2نامعلوم افراد 5لاکھ روپے، لیپ ٹاپ لے گئے۔ صادق آباد پولیس کو اصغر نے بتایا کہ دوران سفر جیب سے 1لاکھ 50ہزار روپے چوری ہو گئے۔ ریس کورس پولیس کو ایوب نے بتایا کہ کمرے سے 6موبائل فون چوری ہو گئے۔ ایئرپورٹ پولیس کو الطا ف نے بتایا کہ گھر سے 27لاکھ روپے، سونا مالیتی 11لاکھ روپے، پرائز بانڈ مالیتی 632250روپے چوری ہو گئے۔ دھمیال پولیس کو جواد نے بتایا کہ گھر کے سیکنڈ فلور سے میوزک سٹوڈیو چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں