موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل عامر زخمی ہو گیا۔ نصیرآباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔۔

 توملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل عامر زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران مو قع پر پہنچ گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور زخمی کی عیادت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں